میری کتاب پبلش ہو گئی ہے

السلام علیکم،

کتاب سے محبت کرنے والوں کے لیے میری پہلی کتاب باقاعدہ پبلش ہو کر ہارڈ کاپی میں مارکیٹ میں آ چکی ہے۔ الیکٹرانک میڈیا کےدور میں پڑھنے کا مواد حاصل کرنا اتنا مشکل نہیں رہا۔ آن لائن ڈھیروں کتابیں۔۔ برقی کتب، ای بکس کی صورت موجود ہیں اور بہت سی لائبریری بھی قارئین کو یہ سہولت مہیا کرتی ہیں۔لیکن بات جب چوائس پر آ کر ٹھہرتی ہے تو بہت سے قارئین کتاب ہاتھ میں لے کر پڑھنا چاہتے ہیں۔ کبھی تکیے کے نیچے دبانا چاہتے ہیں۔ پسند آ جائے تو اپنی بک ریکس کی زینت بنانا چاہتے ہیں۔ اگر آپ بھی ان قارئین میں شامل ہیں تو سمجھ لیں کہ میری کتاب آپ ہی کے لیے ہے۔ اور ان ریڈرز کے لیے جو کمپیوٹر، انٹرنیٹ کی دنیا سے دور ہیں۔ آوٹ آف کنٹری ہو کر کتاب چھپوانا میرے لیے بہت مشکل کام تھا۔ لیکن میں وطن عزیز میں ہی کتاب چھپوا کر پاکستانی قارئین کے سامنے لانا چاہتی تھی۔ دو سال کی تگ و دو کے بعد اس باری تعالی کی مدد اور حکم سے یہ کام ممکن ہوا۔ کتاب ای بک سے ہٹ کر آپ کو اک نئی صورت میں ملے گی۔جس کادیباچہ ڈائجسٹ رائٹر۔۔ نور العین ساحرہ ۔۔ نے لکھا ہے۔ اور کتاب میں متعدد نئے آرٹیکل پڑھنے کو ملیں گے۔ جو اس سے پہلے کہیں پبلش نہیں ہوئے جنہیں میں صرف کتاب کے ذریعے ہی شائقین ادب کے سامنے لا رہی ہوں۔

ka4v12

کتاب ملنے کا پتہ:

کتاب ۔۔  اردو بازار لاہور سے پبلش ہوئی ہے اور پبلشر کے ایڈریس پر دستیاب ہے۔ دوسرے شہروں میں مقیم ہونے کی صورت کتاب بائی پوسٹ منگوائی جا سکتی ہے۔

اور عنقریب کتاب فیروزسنز پر بھی دستیاب ہو گی۔

9

دنیا بھر کے قارئین کے لیے کتاب آن لائن ای مرکز پر دستیاب ہے۔

http://www.emarkaz.com/shop/store/books-10190.php


کتاب محدود سٹاک میں ہے۔ پڑھنے کے خواہشمند اپنی کاپی جلدحاصل کر لیجئے گا تا کہ اگلی کتاب بھی جلد قارئین کے سامنے لا سکوں۔

بشکریہ

کائنات بشیر

Advertisements

6 comments on “میری کتاب پبلش ہو گئی ہے

  1. بہہہت بہت مبارک ہو کائنات بہنا اللہ آپ کو خوش رکھے ہمیشہ ہمیشہ آج تو آپ نے بہت ہی اچھی خبر سنائی ہے اس خبر کو سنکر مجھے کتنی خوشی ہوئی میں شاید الفاظ میں بیان نہ کرسکوں ۔۔اللہ پاک ہمیشہ آپ کو ترقی کی طرف گامزان رکھے۔آمین

    Like

    • بہت شکریہ کوثر بہنا،
      آپ بھی شروع سے ہی میرے لکھنے اور آگے بڑھنے کے سفر میں قدم بہ قدم اک اچھے مثبت نقاد کی طرح ساتھ رہی ہیں۔ یہ لکھنے والے کی خوش نصیبی ہے اگر اسے آپ جیسے مہربان قاری مل جائیں۔

      Like

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s