کچھ اپنے بارے میں

About

Kainat Bashir ( Poet & Writer)
راہ زیست میں کتنے موڑ چلے آتے ہیں
گزر جاتے ہیں ہم اک مسافر کی طرح
Biography

میرا نام کائنات بشیر ہے۔ میں کالم، انشائیہ، آرٹیکل، مزاح نگاری، مضمون نگاری، افسانہ اور ہلکے پھلکے مضامین لکھتی ہوں۔ اس کے علاوہ وجد کے کچھ لمحات شاعری کی نذر کرنا اور اس پر قلم اٹھانا بھی اچھا لگتا ہے ۔آن لائن مشہور اخبار اردو پوائنٹ پر میری تحاریر پبلش ہوتی ہیں۔ ون اردو میگزین، پاکستانی پوائنٹ میگزین، اردو فینز میگزین اور بلاگ میں باقاعدگی سے لکھتی ہوں۔ پاکستان کے اخبار خیبر اور کے ٹو ٹائمز میں بھی میرا انٹرویو اور تحاریر پبلش ہوئی ہیں۔ تین کتابوں اور ایک سفر نامے کی مصنفہ ہوں اور مزید تین کتابیں زیر طبع ہیں۔ جنوری 2014 سے میرا سفر نامہ ۔۔۔انجان نگر کے باسی ۔۔۔ بار سلونا سپین کے مشہور پاک سہارا انٹرنیشنل میگزین میں قسط وار شائع ہو رہا ہے۔ طنز و مزاح کے مشہور جریدے ۔۔۔ ارمغانِ ابتسام ۔۔۔ میں باقاعدگی سے لکھتی ہوں۔ میری چار کتابیں آن لائن لائبریری میں موجود ہیں۔ تین کتابیں زیرِ طبع ہیں۔ میں اپنے رب کی دل و جاں سے شکرگزار اور مشکور ہوں، جس نے مجھے لکھنے کا وصف عطا فرمایا۔ مجھے جینے کا طریقہ و سلیقہ اور میری زندگی کا مقصد دیا۔
میری ایک کتاب ۔۔۔ چاند اور صحرا ۔۔۔ با قاعدہ پبلش ہو کر قارئین کے لیے مارکیٹ میں آ چکی ہے۔ کتاب سے محبت کرنے والے دنیا بھر کے کونے کونے، ملکوں ملکوں میں بسنے والے قارئین چاہیں تو کتاب آن لائن مشہور بک سٹور ۔۔۔ ای مرکز ۔۔۔ سے حاصل کرسکتے ہیں۔  پاکستان میں شائقین ادب رائل بک کمپنی۔۔42 منظور منزل اردو بازار لاہور سے خرید سکتے ہیں۔ اور وطن عزیز میں آپ یہاں کہیں بھی مقیم ہوں اس موبائل نمبر  ۔۔ 0322-4298311 ۔۔۔ سے استفادہ کرتے ہوئے گھر بیٹھے آرڈر کے ذریعے منگوا سکتے ہیں۔

Advertisements

3 comments on “کچھ اپنے بارے میں

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s